ایکسپریس اردو
ون ڈے ٹرائی سیریز؛ سری لنکا کی پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
ون ڈے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کریں گے۔
ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، سعد بیگ منہاس عرفات، فہیم اشرف، کپتان شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق لیگ اسپنرز شاداب خان اور سفیان مقیم بیماری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ بقیہ میچز میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روزہ سہ فریقی سریز پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے۔
Shown as published in the source's RSS feed. IndiaAIFounders doesn't link out to third-party sites — this is the complete detail available from the feed itself.